33

پی ڈی ایم کے تجربہ کار جعلساز اپنے ہی جال میں پھنستے چلےجا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الا ئنس (پی ڈی ایم) کے تجربہ کار جعلساز اپنے ہی بنے گئے جال میں پھنستے چلےجا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر گزرتا دن پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کو ایکسپوز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور انکے موقف کی جیت پر مہر ثبت کررہا ہے۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ انتخاب میں اپوزیشن کی ناکام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دھونس اور پیسے سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ اسی گیلانی کی عبرت ناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں