40

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ محکمہ اعدادوشمار نے رپورٹ جاری کردی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ،ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،حالیہ ہفتے کے دوران 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 میں استحکام رہا۔مہنگائی کی ہفتہ وار شرح13 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میںاعشاریہ 57 فیصد کمی ہوئی،
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،چینی کی اوسط فی کلوقیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے36پیسے پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگاہوا،تازہ دودھ ایک روپے45 پیسے،دہی ایک روپے37پیسے فی کلومہنگاہواجبکہ حالیہ ہفتے آلو کی کلو قیمت 89 پیسے بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے ، دال چنا74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،گھی،مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں